معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت اب بھی سنبھل نہیں پایا اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
بھارتی ایئرچیف نے ایک بار پھر حقیقت سے منہ موڑتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ایف-16 اور جے ایف-17 طیارے مار گرائے گئے، حالانکہ یہ طیارے اس آپریشن کے دوران استعمال ہی نہیں کیے گئے تھے۔
بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جب بھارتی ایئرچیف سے پوچھا گیا کہ پاکستان کے حملے میں بھارت کو کتنا نقصان ہوا، تو وہ خاموش ہو گئے۔
صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے محض اتنا کہا کہ اس سوال کا جواب نہیں دوں گا، یہ نہیں بتایا جانا چاہیے کہ بھارت کو کتنا نقصان ہوا۔ اس جواب نے بھارتی دعووں کی قلعی مزید کھول دی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کارروائی میں بھارت کے سات جنگی طیارے تباہ ہوئے جن میں جدید ترین رافیل اور مگ-29 بھی شامل تھے۔ ان کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز عالمی میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
معرکہ حق میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت سر کریک تنازعہ پر بڑھک بازی کرنے لگا
ماہرین دفاعی امور کے مطابق یہ شواہد بھارت کے لیے سخت سبکی کا باعث ہیں، تاہم مودی سرکار اور بھارتی عسکری قیادت اب تک زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے عوام کو حقیقت سے دور رکھنے کے لیے جھوٹے بیانیے اور غیر حقیقی دعوؤں کا سہارا لے رہا ہے
