ٹک ٹاکر سامعہ حجاب (samia hijab)نے ملزم حسن زاہد کو معاف کردیا تاہم اس حوالے سے صحافی کی جانب سے ڈیل کے سوال پر انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پرصحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے مگر ٹک ٹاکر کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ملزم حسن زاہد کیخلاف کیس واپس لے لیا ہے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر عدالتی عملے نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہ جج صاحب کا حکم ہے۔
کارروائی کے دوران سامعہ حجاب عدالت پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ جج عامر ضیاء نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ جس پر سامعہ حجاب نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے پا گیا ہے۔ جج نے پوچھا کہ کیا آپ کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ اس پر سامعہ حجاب نے کہا کہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں۔
ایشیا کپ کا تنازع ٹرافی کے سٹیج تک پہنچنے کاخدشہ
سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہونے اور اس کے بری ہونے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔
