بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں یو اے ای کی جانب سے دیے گئے ہدف کو تیزی سے حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بھارت اور یو اے ای کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یو اے ای کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے جواب میں بھا رت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4.3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
اس طرح بھا رت نے تیز ترین ہدف حاصل کرنے کا ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ یہ بھار ت نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا تیز ترین ہدف حاصل کیا۔
ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
متحدہ عرب امارات سے قبل 2012 میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہدف 6.3 اوورز میں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
