پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں جنگ عظیم دوم میں جاپان کیخلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اور چین پاکستان کے درمیان امن کے جذبے کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلے کو مزید گہرا کرنے کیلیے بچوں کی پینٹنگ مقابلے کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اُن افراد کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے امن، آزادی اور وقار کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ
انہوں نے نمائش کے انعقاد پر پی این سی اے اور چینی سفارتخانے کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا، اور بچوں کو فن کے ذریعے امن، دوستی اور یکجہتی جیسے موضوعات سے جوڑنے کے منفرد انداز کی تعریف کی۔
چین کے ناظم الامور شی یوان چیانگ نے اپنے خطاب میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کیخلاف جنگ کی بہادرانہ تاریخ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک وقت میں فاشزم کیخلاف شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش
انہوں نے کہا کہ آج بھی دونوں ممالک کو متحد رہتے ہوئے دوسری جنگ عظیم میں حاصل کی گئی عظیم فتح کا تحفظ کرنا چاہیے اور باہمی تعاون پر مبنی ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کرنی چاہیے جو پوری انسانیت کے لیے مشترک ہو۔
نمائش میں پینٹنگز، خطاطی ، پیپر کٹنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ تخلیقات شامل ہیں ، یہ نمائش پانچ دن تک جاری رہے گی۔
