برسلز: یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 35 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔
یورپی یونین کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے کئی افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوئے۔ اور پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
یورپی یونین (Europe Union) نے سیلاب (Flood) سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی۔
امداد جان بچانے والی ادویات اور نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جا سکے گی۔ جبکہ متاثرین کو بنیادی اشیا کی خریداری کے لیے نقد رقم بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں سے پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم فراہم کریں گے، ڈیوڈ لیمی
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 48 افراد جاں بحق اور 359 زخمی ہوئے۔ سندھ میں 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے۔ جبکہ بلوچستان میں اب تک بارشوں سے 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو چکے ہیں۔
