اگست کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوگئی ،گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 2.99 فیصد رہی، جولائی تا اگست مہنگائی کی اوسط شرح 3.53فیصد رتھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 19.3 فیصد اور پیاز 14.46 فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں انڈے 12.84 فیصد،چکن 4.16 فیصد مہنگی ہوئی۔
میری معذرت: وہ ٹاسک جو چیٹ جی پی ٹی نہ کر سکی
اسپتال سروسز، تعلیم، لانڈری اور ڈاکٹر فیس میں بھی اضافہ ہوا،ایک ماہ میں پھل 21.16 فیصد اور سبزیاں 18.48 فیصد تک سستی ہوئیں ۔
اسی طرح چینی کی قیمت میں بھی 5.49 فیصد تک کمی آئی، موٹر فیول، بجلی اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں0.62فیصد اورسالانہ بنیادوں پر3.57فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
معروف کامیڈین و اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی چھ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
مہنگی ہونے والی اشیا
گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 14.98فیصد، آٹا12.11فیصد،چکن 3.36فیصد، آلو1.52فیصد، سرسوں کا تیل 1.37فیصد، انڈے1.03فیصد، ایل پی جی 0.82فیصد، پکا ہوا بڑا گوشت 0.81فیصد، لہسن0.78فیصد، پرنٹڈ لان 0.23فیصد،جلانے کی لکڑی0.17فیصد اور لانگ کلاتھ کی قیمت میں 0.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سستی ہونے والی اشیا
دال ماش کی قیمت میں 0.43فیصد، دال مسور0.28فیصد، دال چنا0.28فیصد،کیلا0.12فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی0.10فیصد اور پیاز کی قیمت میں 0.01فیصدکی کمی ہوئی۔
