روجھان، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت، 5 دریاؤں کا پانی کوٹ مٹھن میں جمع ہو کر روجھان کی طرف بڑھ رہا ہے
دریائے سندھ میں سیلابی کیفیت خطرناک شکل اختیارکرتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظرانتظامیہ نے علاقے کے مکینوں کو فوری طورپرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل ، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں
حکام کے مطابق دریائے سندھ سمیت تمام پانچوں دریاؤں کا پانی کوٹ مٹھن کے مقام پر جمع ہو رہا ہے جو آئندہ چند روزمیں روجھان سے گزرے گا۔
انتظامیہ کے مطابق ہفتہ، اتواراورپیرکے روز 10 سے 12 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا روجھان کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس خطرے کے پیش نظر ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضا کار سرگرم عمل ہو چکے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ کشتیوں اوردیگروسائل کے ذریعے نقل مکانی کاعمل تیزکردیا گیا ہے۔
