خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔
مشیرخزانہ مزمل اسلم کے مطابق محکمہ خزانہ اب تک مجموعی طورپر6 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرچکا ہے۔
سندھ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری
مزمل اسلم نے کہا کہ فنڈزمختلف اضلاع میں متاثرہ افراد کی بحالی، امداد اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کی اجازت سے مزید فنڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔
صوبائی خیبر پختونخوا حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی فنڈزکی تقسیم اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
