فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی پالیسی کی سنگین حقیقت ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ میجر جنرل اہرون حلیوا کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق واضح اور خوفناک الفاظ استعمال کرتے سنائی دیتے ہیں۔
ملائیشیا میں جمعہ کی نماز چھوڑنے پر سخت سزا کا اعلان
اسرائیلی چینل کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں میجرجنرل اہرون حلیوا کہتے ہیں کہ آنے والی یہودی نسلوں کے مستقبل کے لیے 50 ہزارسے زیادہ فلسطینی لاشیں درکار ہیں، بچے ہوں یا بڑے، ایک اسرائیلی کے بدلے 50 فلسطینیوں کو مرنا چاہیے۔
یہ آڈیو اسرائیلی میڈیا چینل نے نشرکی ہے جس نے خطے میں ایک نئی بحث چھیڑدی ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اورسماجی حلقے اس بیان کو نسل کشی کی کھلی دھمکی قراردے رہے ہیں۔
بین الاقوامی ماہرین اس انکشاف کو فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کی ریاستی سطح پرمنصوبہ بندی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف اس بیان کا نوٹس لے۔
