چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستان پہنچ گئے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کااستقبال کیا۔
وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،بچوں نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کی تصحیح کا عمل مزید آسان بنا دیا
چینی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں،چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔
چینی وزیر خارجہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں چین کی نمائندگی کرینگے،پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کرینگے۔
