پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کی تصحیح کا عمل مزید آسان بنا دیا،غلط ای چالان موصول ہونے پر شہری سیف سٹی کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
سیف سٹیز ویب سائٹ پر ای چالان ریویو فیچر متعارف کروا دیا گیا،شہری اپنی شکایت اور ای چالان تصاویر سیف سٹی کو ریویو فیچر کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
سفری سرگرمیوں کیلئے این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سیف سٹی ٹیم تصدیق کے بعد غلطی تسلیم کرتے ہوئے چالان منسوخ کر دے گی، ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ای چالانز کی تصحیح کیلئے اب شہریوں کو ای میلز نہیں کرنا پڑیں گی۔
خلاف ورزی پر ای چالان موبائل ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر بھجوائے جا رہے ہیں،شہری موبائل پر اپنے تمام ای چالان اور تصاویر دیکھ سکیں گے،ایکسائز ڈیٹا میں رجسٹرڈ نمبر پر تمام ای چالان بھجوائے جا رہے ہیں۔
