افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 71 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد دیگرشدید زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافربس تیزرفتاری کے باعث سڑک پرموجود ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں موسلا دھار بارش سے تباہی،مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کونکلنے کا موقع نہ مل سکا، جاں بحق ہونے والوں میں 17 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
افغان حکومت نے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اورزخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
