آذربائیجان کےاعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے پاکستان ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دفاعی تعاون، تربیت اور تکنیکی مہارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے، ٹرمپ
ایئر چیف نے وفد کو خوش آمدید کہا اوربرادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا،ملاقات میں خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے منصوبوں اور مستقبل کی جنگی حکمت عملی پر روشنی ڈالی،ایئرچیف نے آذربائیجان ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی کا عمل جاری
اس موقع پر آذربائیجان کے وفد نے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور معلوماتی تبادلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
