سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت بینکوں میں حج درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے، درخواستیں 18 اگست 2025 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔
وزارتِ مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق گزشتہ 12 روز میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت صرف 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور
جیسے ہی یہ نشستیں مکمل ہوں گی، حج درخواستوں کی وصولی فوری طورپرروک دی جائے گی، آن لائن درخواست گزاروں کے لیے سہولت برقرار ہے اور وزارت کا آن لائن پورٹل آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
ترجمان نے خواہشمند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل اپنی حج درخواستیں جمع کرا لیں تاکہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع حاصل کرسکیں۔
