امریکا نے اگست 2025 میں بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کو اچانک منسوخ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم سمجھے جا رہے تھے۔
یاسین ملک کی بیٹی نے والد کی سزا کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ لی
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کی اطلاع دہلی کو دی جا چکی ہے تاہم باضابطہ طورپرکسی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
بھارت کی وزارت خارجہ یا وزارت تجارت کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اس پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بھارت اورامریکا کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں اوراربوں ڈالرکے معاہدے بھی طے پائے تھے۔
