روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اہم سفارتی مشن پر امریکا پہنچ گئے ہیں الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
پیوٹن کا طیارہ الاسکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ ہوا توامریکی صدرخود ان کے استقبال کے لئے موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اورایک دوسرے کا خیر مقدم کیا۔
پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی، ٹرمپ
ملاقات ایک نجی مقام پرکچھ دیربعد شروع ہوئی جس میں باہمی تعلقات، عالمی امن، یوکرین، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اوراقتصادی تعاون سمیت کئی اہم امور زیربحث آئیں گے اس موقع پردونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
سیاسی مبصرین اس ملاقات کو موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل قراردے رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی باہمی گفتگو پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔
