الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 18 اگست کو حاصل کیے جا سکتے ہیں، 19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو کی جائے گی،26 اگست کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی اپیل ہو گی جبکہ 28 کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔
سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ
شیڈول کے مطابق 29 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی،30 اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں پولنگ 9 ستبمر کو صبح 9 سے 4 بجے تک ہو گی۔
واضح رہے سینیٹ کی جنرل نشست رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چودھری کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
