ٹاروبا کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیزکے 295 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پوری قومی ٹیم صرف 92 رنزپرپویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
آئی سی سی نے جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا
ایون لوئس نے 37، جسٹن گریوزنے 43 اورراسٹن چیزنے 36 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکورکومضبوط کیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اورابراراحمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی بیٹنگ مکمل طورپرناکام ثابت ہوئی، اوپنرزصائم ایوب، عبداللہ شفیق اوروکٹ کیپررضوان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 9، سلمان آغا 30، حسن نواز 13 اور حسین طلعت صرف 1 رن بنا سکے۔
ویسٹ انڈیزکے جیڈن سیلزنےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کوتہس نہس کردیا۔
