واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی ڈیڈ لائن میں 90 دن کی توسیع کر دی ہے۔
اس فیصلے کا اعلان ایک ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے کیا گیا جس پرصدرنے دستخط کر دیے ہیں، اب اس مہلت کو بڑھا کرنومبرتک مؤخرکردیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا ٹیکنالوجی چپس پر نرم رویہ، چین کے لیے راہیں کھلنے لگیں
ٹرمپ انتظامیہ نے چین کو 12 اگست تک تجارتی معاہدے پررضامندی کے لیے مہلت دی تھی بصورتِ دیگر اضافی محصولات عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ توسیع بیک ڈورمذاکرات اورممکنہ سفارتی پیشرفت کا نتیجہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشیدگی کووقتی طورپرکم کرسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اورتجارتی مفاہمت کے امکانات کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
