لندن، برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمراورکینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ کے تناظرمیں عالمی امن واستحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی حکومت کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری امن کوششوں کوسراہا۔
ایئر انڈیا کا واشنگٹن کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
مذاکرات کے دوران یوکرین کی حمایت، جنگی تشدد کی روک تھام اورانسانی جانوں کے تحفظ پرزوردیا گیا، برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرین کا مستقبل آزادی، خودمختاری اورخودارادیت کے اصولوں پرمبنی ہونا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ امن مسلط نہیں بلکہ یوکرین کی مرضی اورشرکت سے قائم ہونا چاہیے رابطے میں آئندہ سفارتی تعاون بڑھانے اورانسانی امداد جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
