وزیر توانائی اویس لغاری نے تین سو یونٹ تک لائف لائن صارفین کی حد بڑھانے سے متعلق تجویز مسترد کر دی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو سو یونٹ سے ایک یونٹ بڑھتا ہے تو بجلی کا بل کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے، کیا دو سو سے تین سو تک لائف لائن صارف نہیں بن سکتا؟
جس پر وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ تین سو یونٹ تک لائف لائن صارفین کی حد بڑھانے سے 275ارب روپے سبسٹڈی دینا پڑے گی۔
اضافی بل پر وزیراعظم کا نوٹس، پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے کی تجویز
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی معاشی صورتحال کی وجہ سے 275ارب روپے سبسٹڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
