تروبا: تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 48.5 اوورمیں چوکا لگا کرپورا کرلیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب صائم ایوب 5 رنزبنا کر جیڈن سیلزکا شکار بنے، دوسری وکٹ 63 رنز پرگری، عبداللہ شفیق 29 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے بابر اعظم 47 رنزکی ذمہ دارانہ اننگز کے بعد 118 کے اسکورپرپویلین لوٹے۔
فخر زمان کی ایشیا کپ میں شرکت میڈیکل رپورٹ سے مشروط
چوتھی وکٹ سلمان آغا کی صورت میں گری جنہوں نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنزبنا کرٹیم کو سنبھالا مگروہ بھی ہدف کے قریب پہنچ کرآؤٹ ہو گئے۔
حسن نوازاورحسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی حسن نواز 63 رنزناقابل شکست بنا کر ٹاپ اسکوررجبکہ حسین طلعت 41 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2026-2025 کے پہلے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ رہا اوپنر ایون لوئیس نے 62 گیندوں پر 60 رنزکی شانداراننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے، کپتان شائے ہوپ نے 55 رنز بنائے، روسٹن چیزنے 53 رنزاسکورکیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں دیگروکٹیں شاداب خان اورحارث رؤف کے حصے میں آئیں۔
