اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قادرمندوخیل نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے سیاسی اثر و رسوخ پرسنگین سوالات اٹھائے۔
قادر مندوخیل نے ہم نیوزکے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کے حلقے میں چپڑاسی کی تقرری بھی ان کی مرضی کے بغیرنہیں ہوسکتی گزشتہ 25 سال سے نہ صرف خود جیتتے آ رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی جتواتے آئے ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ حالیہ چیخ و پکارکے پیچھے بھی ایک راز چھپا ہے جس پروہ جلد پردہ اٹھائیں گے، پنجاب حکومت کواس اقدام پرداد بنتی جو خواجہ آصف کے مبینہ فرنٹ مین پرہاتھ ڈالا جواہم پیش رفت ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تو سیاست کا الف ب بھی نہیں آتا اور انہیں سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔
انہوں نے شوکت یوسفزئی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 5 اگست کو کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے وہ اس کا حساب دیں۔
