کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں پہلی بار “پیپلز ٹرین سروس” کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق یہ ٹرین سروس کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب سے کچلاک تک چلائی جائے گی اوراس کا باقاعدہ آغازآئندہ چھ ماہ کے اندرکیا جائے گا۔
4مسافر ٹرینوں میں 3، 3 بوگیوں کے اضافے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو سستی، محفوظ اورمعیاری سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں آسانی ہواورٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے، منصوبہ بلوچستان میں ریلوے نظام کی بہتری کی جانب پہلا قدم ہے۔
حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ٹریک، اسٹیشنزاوربنیادی سہولیات کی بہتری کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، ٹرین سروس سے نہ صرف عوامی سطح پرفائدہ ہوگا بلکہ روزگارکے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
