روایتی شلوار قمیض میں ملبوس ہو کرپاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی نے بوسٹن میراتھن مکمل کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
دانش الہٰی نے 3 گھنٹے اور 26 منٹ کے وقت کے ساتھ ریس مکمل کی، جو کہ قومی لباس میں ریکارڈ کیا جانے والا تیز ترین وقت ہے۔
جولائی میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول
سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے شاندار کامیابی پر انہیں ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر دانش الہٰی نے پاکستان کے اندر کھیلوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے اسلام آباد کالج فار گرلز میں نو تعمیر شدہ پیڈل ٹینس کورٹس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
