امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اوروہ جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں خونریزی روکنے کے لیے جو کچھ کرسکتا ہوں کرونگا اگرمیری مداخلت سے انسانوں کی جانیں بچتی ہیں تومیں اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔
روسی صدر پیوٹن، یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے ملاقات پر آمادہ
انکا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے متعلق ڈیڈلائن کل ختم ہو رہی ہے اوراب فیصلہ روسی صدر پیوٹن کے ہاتھ میں ہے کہ وہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پیوٹن سے براہ راست ملاقات کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ روسی صدراور یوکرینی صدر کے مابین کسی بھی ممکنہ ملاقات سے قبل وہ پیوٹن سے علیحدہ ملاقات کریں۔
امریکی صدرنے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میری پیوٹن سے ملاقات سے پہلے ان دونوں کی ملاقات کی ضرورت نہیں۔
