اسلام آباد، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے حکومت کے درمیان سات نکات پراتفاق ہوگیا ہے۔
وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارزمینی راستے کے ذریعے عراق کا سفرملتوی کریں کیونکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظریہ فیصلہ ناگزیرتھا۔
پاکستان تمام برادریوں کی مشترکہ قربانیوں کا نتیجہ ہے، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ زائرین کوکوئی تکلیف ہومگرسیکیورٹی وجوہات کی بنا پریہ تکلیف دہ فیصلہ کرنا پڑا، زائرین کے بذریعہ سڑک سفرکا مجوزہ مارچ فی الحال مؤخرکردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ دو سے تین روزمیں عراق کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائے گا اورویزوں میں توسیع کے لیے عراقی حکام سے رابطہ کرلیا گیا ہے، جوطلبا سرحد پرہیں بغیررکاوٹ انہیں ایران داخل ہونے دیاجائیگا، زائرین کوحکومت رعایتی ٹکٹ دلوائے گی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ جلد از جلد خوش اسلوبی سے حل ہو، مجلس وحدت المسلمین نے مثبت رویہ اپنایا اورمعاہدے کے بعد اب کوئی مارچ نہیں ہوگا۔
