امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کئے جانے پر بھارتی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہیں، بھارتی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
بلومبرگ کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج 100 میں مندی کے باعث 126 پوائٹس کی کمی ہوئی ،بی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 25 ہزار 607 پر ٹریڈ کر رہا ہے،جبکہ سینسیکس 380 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 163 پر چلا گیا۔
فافن کی الیکشن ٹریبیونلز کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت اور چین کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے پر بھارت کو قیمت چکانا پڑے گی اوراگریہ سلسلہ بند نہ ہوا تومزید تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے روس سے توانائی کی قربت بڑھا کرمغربی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اورایسے ممالک کو “سزا” دی جائے گی ،جو اقدام ہم نے بھارت کے ساتھ کیا وہی دیگرممالک کے ساتھ بھی کریں گے۔
