اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، مری، سوات، شانگلہ، بالا کوٹ، دیر بالا اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکٹراسکیل پرریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکزافغانستان کے کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔
روس کے مشرقی علاقے میں 8.7 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
زلزلہ اچانک آنے سے شہری خوفزدہ ہو کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہرنکل آئے، جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈزپرمشتمل تھا مگراس کی شدت نے مختلف علاقوں میں خوف کی فضا پیدا کردی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو ادارے الرٹ کردیے گئے ہیں اورمتعلقہ حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
