کاروبار ی ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مقامی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 55ہزار روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 355روپے کی سطح پر آگئی۔
آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی،وزیراعظم
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 323ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ۔
