محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بی آر ٹی گرین لائن پر ایکسپریس سروس شروع کردی۔
گرین لائن حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپریس سروس تجرباتی طور پر صبح 8 سے 10 اور شام 5 سے 7 بجے تک چلائی جا رہی ہے۔ بسیں 22 اسٹیشنز کے بجائے 5 اسٹیشنز پر رکیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپریس سروس کیلئےمسافروں سےکوئی اضافی کرایہ وصول نہیں کیا جا رہا ،ایکسپریس سروس سرجانی اسٹیشن سے نمائش اسٹیشن تک 22 کلو میٹر کا سفر 15 منٹ طے کر رہی ہے۔
بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ آج سے لاگو ہو گیا
حکام کے مطابق گرین لائن کی نارمل سروس سرجانی اسٹیشن سے نمائش اسٹیشن تک 45 منٹ میں پہنچتی۔
