اسرائیلی فوج نے اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی “حنظلہ” کو غزہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کو غزہ سے 115 کلومیٹر کے فاصلے پر روکا گیا، جب کہ 6 اسرائیلی فوجی اہلکار زبردستی کشتی پر سوار ہو گئے۔
برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ، عالمی اتحادیوں سے مشاورت
کشتی میں فرانسیسی رکن پارلیمنٹ، دو صحافیوں سمیت انسانی حقوق کے 19 کارکن سوار تھے جومحصورغزہ کے لیے امدادی سامان لے کرروانہ ہوئے تھے، واقعے کے بعد عالمی سطح پرتشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کشتی کے عملے اورسوارافراد نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی لیکن اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اوریورپی سیاست دانوں نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے، مزید ردِعمل اور سفارتی سطح پراقدامات متوقع ہیں۔
