کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار700 روپے کا ہو گیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1972 روپےسستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپےکا ہوگیا۔
سونا اڑھائی ہزار روپے سستا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 53 ہزار کا ہو گیا
دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.27 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 77 پیسے کی بہتری سے 283.45 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 284.22 روپے پر بند ہوئی تھی۔
