ریاض: ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی ریاستی خودمختاری، وحدت اور سلامتی کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دو روزہ مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں شام کے داخلی معاملات میں ہر قسم کی غیرملکی مداخلت کو سختی سے مسترد کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ پر تبادلہ خیال
مشترکہ بیان میں شام کے السویدا بحران کے پرامن حل کیلئے طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ شام پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی حکومت کی تعمیرنوکی کوششوں میں معاونت کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کو مقبوضہ شامی سرزمین سے مکمل انخلا پرمجبورکرے۔
