امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کو نئی ٹیرف پالیسیوں سے متعلق باقاعدہ خطوط ارسال کریں گے۔
امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ان خطوط میں متعلقہ ممالک کو 10 یا 15 فیصد تک نئی ٹیرف شرح سے آگاہ کیا جائے گا۔
امریکا کا شام سے سرحدی افواج ہٹانے کا مطالبہ
ٹرمپ نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کچھ اہم اوراچھے تجارتی معاہدے ہیں جن کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بحرینی رہنما کے ساتھ بھی تجارتی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کومزید مضبوط کرے گی۔
