لاہورمیں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں نشیبی مقامات زیرآب آ گئے، ٹریفک کی روانی متاثر اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 147 ملی میٹر بارش سمن آباد میں ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 143، لکشمی چوک اوراقبال ٹاؤن میں 125، تاج پورہ 122، اپرمال 115 اورقرطبہ چوک میں 84 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مختلف شہروں میں بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری
اسی طرح گلشن راوی میں 105، فرخ آباد 103، نشتر ٹاؤن 100، گلبرگ 76 اور جیل روڈ پر 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو بہت مشکلات ہیں اور 17 جولائی تک مزید موسلادھار بارشیں ہونے کی پیشگوئی ہے۔
