تعلیم حاصل کرنے کے لئے عمر کی نہیں لگن کی ضرورت ہے، پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔
وہ 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ وہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں بطور چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی
فیض الحق کا کہنا تھا کہ گھر کی کفالت کی وجہ سے پڑھنے کا شوق پورا نہیں کرسکا تھا، اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے کی حوصلہ افزائی سے میٹرک کرنے کی خواہش پوری ہوئی۔
اس موقع پر انہیں اسکول کے اساتذہ اور عملے نے پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
