امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل سے درآمد ہونے والی مخصوص اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برازیل کی غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں کے ردعمل میں اٹھایا گیا، امریکی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنا انکی اولین ترجیح اوراگرکوئی ملک امریکی معیشت کو نقصان پہنچائے گا تواسےجواب دیا جائیگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سی ای او لنڈا یاکا رینو مستعفی
ادھربرازیلی حکومت نے امریکی فیصلے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا ہے، ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔
امریکا پہلے ہی چین اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تنازعات میں الجھا ہوا ہے۔
