کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس تحقیقات کے مطابق لاش کم از کم چھ ماہ پرانی ہے اورممکنہ طورپرموت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی، فلیٹ کی بجلی اسی ماہ سے منقطع تھی اورفریج میں رکھی اشیاء مکمل طورپرایکسپائرہوچکی تھیں۔
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر علی کی 20 روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد
پولیس سرجن نے دیگرماہرڈاکٹروں اورافسران کے ہمراہ فلیٹ کا معائنہ کیا تاہم فلیٹ میں کسی قسم کے خون یا مزاحمت کے آثارنہیں ملے، موبائل فون ریکارڈ سے بھی اکتوبرکے بعد کسی سے رابطے کے شواہد موجود نہیں۔
پولیس کہنا ہے کہ حمیرا اصغر نے آخری مرتبہ مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
