زرداری اور فریال تالپور نے 35 ارب کی منی لانڈرنگ کی ، عمران خان

سندھ والوں کے پاس25 جولائی کو موقع ہے، عمران خان| urduhumnews.wpengine.com

سکھر: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف نےقوم کومقروض کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف  زرداری اور فریال تالپورکا نام بھی منی لانڈرنگ میں آیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  زرداری اورفریال تالپورنے 35 ارب کی منی لانڈرنگ کی اور دونوں اب ملک سے باہر نہیں جا سکتے ہیں۔

انتخانی جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا  دس سالوں میں چھ ہزارارب سےقرضہ 27 ہزارارب روپے  پرپہنچ گیا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نےکہا تھا زرداری کوگلیوں میں گھسیٹوں گا لیکن 2013 کے الیکشن کےبعد زرداری سےمعافی مانگ لی۔

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے جب دھاندلی کی تومیں سڑکوں پرآیا، زرداری نےبھی کہا دھاندلی ہوئی لیکن پھرنوازشریف کےساتھ مل گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھے ہیں، میں اندرون سندھ کا حال دیکھتا آیا ہوں، اندرون سندھ کے لوگ مجھے بہت غریب نظر آئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ بلوچستان سے بھی  زیادہ برے حالات ہیں، کوئی اسپتال نہیں ہے اور پینےکاصاف پانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سندھ میں بنیادی سہولیات کا فقدان دیکھ کردکھ ہوتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا کہ زرداری سندھ کے لوگوں کوانسان نہیں سمجھتے ہیں، یہاں کسانوں اورغریبوں کےساتھ ظلم ہوتا ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو اللہ  نےآپ کوموقع دیا ہے، آپ ووٹ سے اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں