ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی ، 41 افراد تاحال لاپتہ

ٹیکساس

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں 28 بچے بھی شامل ہیں ، جبکہ سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، سیلاب کا الرٹ جاری

سب سے زیادہ جانی نقصان کیر کاؤنٹی میں ہوا جہاں 68 افراد ہلاک ہوئے ، موسمیاتی ماہرین نے وسطی ٹیکساس میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں