پاکستان نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعد ایدھی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان نے بین الاقوامی سمندری حدود میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو غیر قانونی طور پر روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں شامل انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی حراست اور ان کے ساتھ مبینہ بدسلوکی انتہائی قابلِ تشویش اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ زیرِ حراست افراد میں پاکستانی کارکن سعد ایدھی کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
محسن نقوی کا ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر ایک بار پھر تہران کا دورہ
دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری زیرِ حراست افراد کی سلامتی، وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان نے کہا کہ وزارتِ خارجہ خطے میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ زیرِ حراست پاکستانی شہری کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
