اسپین ، غلطی سے فائر الارم بجنے سے مسافر جہاز سے کود گئے ، 18 زخمی

اسپین

اسپین میں مایورکا ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کی پرواز میں غلطی سے فائر الارم بجنے سے مسافروں نے جہاز سے چھلانگیں لگا دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق الارم بجنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، چھلانگیں لگانے کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے جس کے بعد مانچسٹر جانے والی پرواز روک دی گئی۔

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 290 افراد ہلاک

بیشتر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ 6 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ، واقعے کے بعد ایئرپورٹ کی ایمرجنسی سروسز کو فوراً الرٹ کیا گیا ، نجی ائیر لائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ مسافروں نے گھبراہٹ میں ایمرجنسی دروازے کھولے، طیارے کے ونگ پر چڑھے اور نیچے کود گئے۔


متعلقہ خبریں