غزہ میں مارچ سے اب تک 7 لاکھ 14 ہزار فلسطینی بے دخل، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ

مارچ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں 7 لاکھ 14 ہزار فلسطینی اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کےترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق صرف اتواراور پیر کے درمیان 24 گھنٹوں میں 29 ہزارافراد بے دخل ہوئے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن انسانی اصولوں کے مطابق کام کرے اورفلسطینیوں کو گولیوں کے خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، ٹرمپ کا دعوی

بعض الزامات کے مطابق فاؤنڈیشن متاثرہ شہریوں کو ایسے مقامات پر بلاتی ہے جہاں اسرائیلی فوج فائرنگ کرتی ہے۔

ادھرطبی امدادی تنظیم ’ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 4 لاکھ فلسطینی اسرائیلی آپریشنز کے باعث بے گھر ہو چکے ہیں، صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں