سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے سلسلے میں 27 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ معاہدے صاف توانائی، پیٹروکیمیکلز، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں کیے گئے۔
ایران کا ایٹمی ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے، ٹیمی بروس
معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے جبکہ انڈونیشیا نے اسے باہمی ترقی کے لیے اہم قدم قراردیا ہے۔
معاہدوں پردستخط اعلیٰ سطحی وفود کی موجودگی میں ہوئے اورمستقبل قریب میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔
