اختیارات کا غلط استعمال کہیں نہیں ہونے دیں گے ،چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کی گئی ہیں جس  کا مقصد شفافیت لانا ہے ،اختیارات کا غلط استعمال کہیں نہیں ہونے دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے دروازے تمام ٹیکس دہندگان کیلئے کھلے ہیں ،ایف بی آر میں ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینا ہے ،ٹیکس فراڈ کرنےوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ

پچھلے سال کمپلائنس ریٹ بڑھا کر ٹیکس محصولات کو بڑھایا گیا ،پچھلے سال 105بلین روپےانفورسمنٹ سے آئے،اس سال انفورسمنٹ سے 865بلین روپے جمع ہوئے۔

جن لوگوں کی شہرت اچھی نہیں انہیں ہٹایا گیا ،پر فارمنس کی بنیاد پر افسران کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ،جن کی شہرت ٹھیک نہیں ان کو پروموٹ نہیں کر رہے۔

پٹرول 8روپے 36پیسے،ڈیزل 10روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافے کو سراہاہے،گزشتہ سال ایف بی آر کے ریونیو میں 10سال میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ،ایف بی آر کے اقدامات سے لوگوں کے رویے میں تبدیلی آئی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں