مستونگ میں مسافر گاڑیوں ، سرکاری دفاتر اور بینک پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

مستونگ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر گاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے ، دہشتگردوں نے بینک اور سرکاری دفاتر پر بھی حملہ کیا۔

گاڑیوں کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا ، زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لکی مروت میں فائرنگ، ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بینک ، تحصیل آفس اور دیگر دفاتر پر حملہ کیا، واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان شاہد رند کے مطابق حملے کے مقام پر فورسز کا منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل سے جانی نقصان میں مزید اضافے کو مؤثر طریقے سے روکا گیا۔


متعلقہ خبریں