کنشاسا/کیگالی: امریکی ثالثی کے تحت روانڈا اور کانگو کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
خبرایجنسیوں کے مطابق دونوں ممالک نے 2024 کے ابتدائی معاہدے پرعملدرآمد کے لیےعملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے، معاہدے کے تحت روانڈا اپنی افواج کو آئندہ 90 دنوں میں کانگو کی سرزمین سے واپس بلائے گا۔
ٹرمپ کاکینیڈا کےساتھ تجارتی بات چیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان
علاوہ ازیں دونوں ممالک نے 30 دن کے اندر مشترکہ سیکیورٹی تعاون کا نظام تشکیل دینے اور فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
فریقین کے درمیان مستقبل میں مشترکہ اقتصادی انضمام کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا جس سے خطے میں ترقی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس پیشرفت کو افریقہ کے امن و ترقی کی سمت اہم قدم قرار دیا ہے۔