نئی دہلی، بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے اورمودی حکومت کی ناکامیوں نے ملک کوخواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ مقام بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعہ راجستھان کے شہر ادے پور میں پیش آیا، جہاں ایک کمپنی کے ملازم نے 22 جون کو فرانسیسی سیاح خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایا۔
اختلافات کے باعث بھارت کی امریکا سے معاہدے کی امیدیں دم توڑ گئیں
دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ عالمی سطح پر بھارت کے لیے ایک اور شرمندگی کا باعث بنا ہے۔
بھارتی اپوزیشن نے اس واقعے پرمودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا ہے کہ نظامِ انصاف مفلوج ہو چکا ہے جبکہ ریاست تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
عالمی میڈیا نے بھارت کو “Rape Capital of the World” قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔