سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی علاقائی اورعالمی پالیسیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں سفارتی تنہائی اورعزیمت کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کے روس اورامریکا دونوں کے ساتھ تعلقات بگڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان نے اپنا مؤقف اب ٹھوس انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا، شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ روس ماضی میں بھارت کا دفاعی اتحادی تھا مگراب حالات بدل چکے ہیں اور روس کے لیے بھارت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت حقائق پرمبنی بات چیت سے بھاگ رہا ہے جبکہ پاکستان جوائنٹ ڈائیلاگ میں تعمیری پیش رفت کا خواہاں ہے۔
اصل دہشت گردی بھارت کر رہا ہے، خاص طور پربلوچستان میں بھارتی مداخلت قابل مذمت ہے، بھارت پاکستان کی مضبوط پوزیشن برداشت نہیں کرپا رہا۔